انبیاء نور یا بشر

انبیاء کو پورے قرآن میں کہیں بھی نور نہیں فرمایا۔ بلکہ بشر (انسان) فرمایا۔اللہ نے قرآن اور آسمانی کتابوں کو نور فرما ہے۔
157
اعراف
4
175
نسا
1
52
شوریٰ
5
15-16-44-46
مائدہ
2
8
تغابن
6
92
انعام
3



وَمَآ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِيْٓ اِلَيْهِمْ مِّنْ اَهْلِ الْقُرٰى ۭ اَفَلَمْ يَسِيْرُوْا فِي الْاَرْضِ فَيَنْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ ۭ وَلَدَارُ الْاٰخِرَةِ خَيْرٌ لِّـلَّذِيْنَ اتَّقَوْا ۭاَفَلَا تَعْقِلُوْنَ    .

اے نبیﷺ ! تم سے پہلے ہم نے جو پیغمبر بھیجے تھے وہ سب بھی انسان ہی تھے اور انہی بستیوں کے رہنے والوں میں سے تھے ، اور انہی کی طرف ہم وحی بھیجتے رہے ہیں۔ پھر کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ ان قوموں کا انجام انہیں نظر نہ آیا جو ان سے پہلے گزر چکی ہیں؟ یقینا آخرت کاگھر ان لوگوں کے لیے اور زیادہ بہتر ہے جنہوں نے (پیغمبروں کی بات مان کر) تقویٰ کی روش اختیار کی۔ کیا اب بھی تم لوگ نہ سمجھو گے؟

The Messengers whom We raised before you, (O Muhammad), and to whom We sent down revelations, were only human beings, and were from among those living in earthly habitations. Have these people not travelled in the earth that they may observe the end of their predecessors? Certainly the abode of the Hereafter is much better for those (who accepted the call of the Messengers and) acted in a God-fearing manner. Will you still not act with good sense?
(Yousif:109)
مَآ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا ښ فَاْتِ بِاٰيَةٍ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَ .

تُو ہم جیسے ایک انسان کے سواا اور کیا ہے؟ لا کوئی نشانی اگر تو سچا ہے‘‘

you are no different from a mortal like us. So produce a sign if you are truthful."
(Shora:154)
قَالَتْ رُسُلُهُمْ اَفِي اللّٰهِ شَكٌّ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۭ يَدْعُوْكُمْ لِيَغْفِرَ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَيُؤَخِّرَكُمْ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى ۭ قَالُوْٓا اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا  ۭ تُرِيْدُوْنَ اَنْ تَصُدُّوْنَا عَمَّا كَانَ يَعْبُدُ اٰبَاۗؤُنَا فَاْتُوْنَا بِسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍ   10   . قَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ اِنْ نَّحْنُ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ وَلٰكِنَّ اللّٰهَ يَمُنُّ عَلٰي مَنْ يَّشَاۗءُ مِنْ عِبَادِهٖ  ۭ وَمَا كَانَ لَنَآ اَنْ نَّاْتِيَكُمْ بِسُلْطٰنٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ ۭ وَعَلَي اللّٰهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ 11

ان کے رسولوں نے کہا : ’’ کیا خدا کے بارے میں شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا خالق ہے؟ وہ تمہیں بلا رہا ہے تاکہ تمہارے قصور معاف کرے اور تم کو ایک مدتِ مقرر تک مہلت دے۔‘‘ انہوں نے جواب دیا: ’’ تم کچھ نہیں ہو مگر ویسے ہی انسان جیسے ہم ہیں۔تم ہمیں ان ہستیوں کی بندگی سے روکنا چاہتے ہو جن کی بندگی باپ دادا سے ہوتی چلی آ رہی ہے اچھّا تو لائو کوئی صریح سند۔‘‘ ان کے رسولوں نے ان سے کہا : ’’ واقعی ہم کچھ نہیں ہیں مگر تم ہی جیسے انسان لیکن اللہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے نوازتا ہے اور یہ ہمارے اختیار میں نہیں ہے کہ تمہیں کوئی سند لا دیں۔ سند تو اللہ ہی کے اِذن سے آ سکتی ہے اور اللہ ہی پر اہلِ ایمان کو بھروسہ کرنا چاہیے۔

Their Messengers said: "Can there be any doubt about Allah, the Creator of the heavens and the earth? He invites you that He may forgive you your sins and grant you respite till an appointed term." They replied: "You are only a human being like ourselves. You seek to prevent us from serving those whom our forefathers have been serving all along. If that is so, produce a clear authority for it."  Their Messengers told them: "Indeed we are only human beings like yourselves, but Allah bestows His favour on those of His servants whom He wills. It does not lie in our power to produce any authority except by the leave of Allah. It is in Allah that the believers should put their trust.
(Ibrahim:10-11)
كَمَآ اَرْسَلْنَا فِيْكُمْ رَسُوْلًا مِّنْكُمْ يَتْلُوْا عَلَيْكُمْ اٰيٰتِنَا وَيُزَكِّيْكُمْ وَيُعَلِّمُكُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُعَلِّمُكُمْ مَّا لَمْ تَكُوْنُوْا تَعْلَمُوْنَ.

جس طرح (تمہیں اِس چیز سے فلاح نصیب ہوئی کہ ) ہم نے تمہارے درمیان خود تم میں سے ایک رسول بھیجا ، جو تمہیں ہماری آیات سناتا ہے ، تمہاری زندگیوں کو سنوارتا ہے ، تمہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے ، اور تمہیں وہ باتیں سکھاتا ہے جو تم نہ جانتے تھے ۔

just as (you have found from this: that) We sent the Messenger to you from among you, who recites to you Our Revelations; who purifies your lives; who instructs you in the Book and in Wisdom and teaches you those things that you did not know.
(Al-Bakra:151)
وَاِنْ كُنْتُمْ فِىْ رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلٰي عَبْدِنَا فَاْتُوْا بِسُوْرَةٍ مِّنْ مِّثْلِهٖ    ۠   وَادْعُوْا شُهَدَاۗءَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ   .

اور اگر تمہیں اِس امر میں شک ہے کہ یہ کتاب جو ہم نے اپنے بندے پر اُتاری ہے ، یہ ہماری ہے یا نہیں ، تو اِس کے مانند ایک ہی سورت بنا لائو ، اپنے سارے ہم نوائوں کو بلا لو ، ایک اللہ کو چھوڑ کر باقی جس کی چاہو ، مدد لے لو ، اگر تم سچے ہو تو یہ کام کر کے دکھائو ۔

And if you be in doubt whether the Book We have sent down to Our Servant is from Us or not, then produce, at least, one Surah like this . You may call all your associates to assist you and avail yourselves of the help of any one other than Allah. If you are genuine in your doubt, do this.
(Al-Bakra:23)
اَوَعَجِبْتُمْ اَنْ جَاۗءَكُمْ ذِكْرٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَلٰي رَجُلٍ مِّنْكُمْ لِيُنْذِرَكُمْ وَلِتَتَّقُوْا وَلَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ   .

کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہوا کہ تمہارے پاس خود تمہاری اپنی قوم کے ایک آدمی کے ذریعہ سے تمہارے ربّ کی یاد دہانی آئی تاکہ تمہیں خبردار کرے اور تم غلط روی سے بچ جائو اور تم پر رحم کیا جائے؟ ‘‘

Do you wonder that admonition should come to you from your Lord through a man from amongst yourselves that he may warn you, that you may avoid evil and that mercy may be shown to you?'
(Aa’raf:63)
وَمَآ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِيْٓ اِلَيْهِمْ فَسْـــَٔـلُوْٓا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ .

اے نبیﷺ ! ہم نے تم سے پہلے بھی جب کبھی رسول بھیجے ہیں ،آدمی ہی بھیجے ہیں جن کی طرف ہم اپنے پیغامات وحی کیا کرتے تھے۔ اہل ِ ذکر سے پوچھ لو اگر تم لوگ خود نہیں جانتے۔
(O Muhammad), whenever We raised any Messengers before you, they were no other than human beings; (except that) to them We sent revelation. So ask those who possess knowledge if you do not know.
(Al-Nahl:43)
وَمَآ اَرْسَلْنَا قَبْلَكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِيْٓ اِلَيْهِمْ فَسْــَٔـلُوْٓا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ  7.   
َمَا جَعَلْنٰهُمْ جَسَدًا لَّا يَاْكُلُوْنَ الطَّعَامَ وَمَا كَانُوْا خٰلِدِيْنَ 8.
اور اے نبی ﷺ ، آپؐ سے پہلے بھی ہم نے انسانوں ہی کو رسول بنا کر بھیجا تھا جن پر ہم وحی کیا کرتے تھے ۔ تم لوگ اگر علم نہیں رکھتے تو اہل کتاب سے پوچھ لو۔ اُن رسولوں کو ہم نے کوئی ایسا جسم نہیں دیا تھا کہ وہ کھاتے نہ ہوں ، اور نہ وہ سدا جینے والے تھے۔

(O Muhammad), even before you We never sent any other than human beings as Messengers, and to them We sent revelation. Ask the People of the Book if you do not know.  We did not endow the Messengers with bodies that would need no food; nor were they immortals.
(Anbia:7-8)

قُلْ اِنَّمَآ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُوْحٰٓى اِلَيَّ اَنَّمَآ اِلٰـــهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ  ۚ فَمَنْ كَانَ يَرْجُوْا لِقَاۗءَ رَبِّهٖ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهٖٓ اَحَدًا  .

اے نبیﷺ ، کہو کہ میں تو ایک انسان ہوں تم ہی جیسا ، میری طرف وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا خدا بس ایک ہی خدا ہے ، پس جو کوئی اپنے رب کی ملاقات کا امیدوار ہو اسے چاہیے کہ نیک عمل کرے اور بندگی میں اپنے رب کے ساتھ کسی اور کو شریک نہ کرے۔

Say (O Muhammad): "I am no more than a human being like you; one to whom revelation is made: 'Your Lord is the One and Only God.' Hence, whoever looks forward to meet his Lord, let him do righteous works, and let him associate none with the worship of his Lord."
(Kahf:110)
اَوْ يَكُوْنَ لَكَ بَيْتٌ مِّنْ زُخْرُفٍ اَوْ تَرْقٰى فِي السَّمَاۗءِ ۭ وَلَنْ نُّؤْمِنَ لِرُقِيِّكَ حَتّٰى تُنَزِّلَ عَلَيْنَا كِتٰبًا نَّقْرَؤُهٗ  ۭ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّيْ هَلْ كُنْتُ اِلَّا بَشَرًا رَّسُوْلًا   .
یا تیرے لیے سونے کا ایک گھر بن جائے۔ یا تو آسمان پر چڑھ جائے، اور تیرے چڑھنے کا بھی ہم یقین نہ کریں گے جب تک کہ تو ہمارے اوپر ایک ایسی تحریر نہ اتار لائے جسے ہم پڑھیں ‘‘۔ اے نبیﷺ ! ان سے کہو : ’’ پاک ہے میرا پروردگار ! کیا میں ایک پیغام لانے والے انسان کے سوا اور بھی کچھ ہوں؟‘‘

or that there come to be for you a house of gold, or that you ascend to the sky - though we shall not believe in your ascension (to the sky) - until you bring down a book for us that we can read." Say to them, (O Muhammad): "Holy is my Lord! Am I anything else than a human being, who bears a Message (from Allah)?
(Bani Israil:93)
ذُرِّيَّــةَ مَنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوْحٍ  ۭ اِنَّهٗ كَانَ عَبْدًا شَكُوْرًا   .

(اے بنی اسرائیل) تم ان لوگوں کی اولاد ہو جنہیں ہم نے نوح ؑ کے ساتھ کشتی پر سوار کیا تھا ، اور نوح ؑ ایک شکر گزار بندہ تھا۔
You are the descendants of those whom We carried (in the Ark) with Noah. He was truly a thankful servant.

(Bani Israil:3)