خدا کے ساتھ شریک ٹھہرانا

خدا کے ساتھ شریک ٹھہرانا۔
11-30
لقمان
6
86
نحل
1
22
سبا
7
26
کہف
2
45
زمر
8
73
حج
3
12-20-73-74
مومن
9
2-3
فرقان
4
27-48
حم سجدہ
10
40
روم
5



قُلِ ادْعُوا الَّذِيْنَ زَعَمْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ ۚ لَا يَمْلِكُوْنَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فِي السَّمٰوٰتِ وَلَا فِي الْاَرْضِ وَمَا لَهُمْ فِيْهِمَا مِنْ شِرْكٍ وَّمَا لَهٗ مِنْهُمْ مِّنْ ظَهِيْرٍ.

(اے نبی ، اِن مشرکین ) سے کہو کہ ’’ پکار دیکھو اپنے اُن معبودوں کو جنہیں تم اللہ کے سوا اپنا معبود سمجھے بیٹھے ہو ۔ وہ نہ آسمانوں میں کسی ذرّہ برابر چیز کے مالک ہیں نہ زمین میں ۔ وہ آسمان و زمین کی ملکیت میں شریک بھی نہیں ہیں ۔ اُن میں سے کوئی اللہ کا مددگار بھی نہیں ہے ۔

(O Prophet), say to those who associate others with Allah in His Divinity: “Call upon those whom you fancied to be deities beside Allah. They own not even the smallest particle, neither in the heavens nor on the earth; nor do they have any share in the ownership of either of them. Nor is any of them even a helper of Allah.
(Saba:22)
يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسْتَمِعُوْا لَهٗ  ۭ اِنَّ الَّذِيْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَنْ يَّخْلُقُوْا ذُبَابًا وَّلَوِ اجْتَمَعُوْا لَهٗ  ۭ وَاِنْ يَّسْلُبْهُمُ الذُّبَابُ شَيْـــــًٔـا لَّا يَسْتَنْقِذُوْهُ مِنْهُ  ۭ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوْبُ.

لوگو ، ایک مثال دی جاتی ہے ، غور سے سنو ۔ جن معبودوں کو تم خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہو وہ سب مل کر ایک مکھی بھی پیدا کرنا چاہیں تو نہیں کر سکتے۔ بلکہ اگر مکھی ان سے کوئی چیز چھین لے جائے تو وہ اُسے چھڑا بھی نہیں سکتے ۔ مدد چاہنے والے بھی کمزور اور جن سے مدد چاہی جاتی ہے وہ بھی کمزور۔

O people, a parable is set forth: pay heed to it. Those who call upon aught other than Allah shall never be able to create even a fly, even if all of them were to come together to do that. And if the fly were to snatch away anything from them, they would not be able to recover that from it. Powerless is the supplicant; and powerless is he to whom he supplicates.
(Hajj:73)
وَاتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖٓ اٰلِهَةً لَّا يَخْلُقُوْنَ شَـيْـــــًٔا وَّهُمْ يُخْلَقُوْنَ وَلَا يَمْلِكُوْنَ لِاَنْفُسِهِمْ ضَرًّا وَّلَا نَفْعًا وَّلَا يَمْلِكُوْنَ مَوْتًا وَّلَا حَيٰوةً وَّلَا نُشُوْرًا.

لوگوں نے اُسے چھوڑ کر ایسے معبود بنا لیے جو کسی چیز کو پیدا نہیں کرتے بلکہ خود پیدا کیے جاتے ہیں ، جو خود اپنے لیے بھی کسی نفع یا نقصان کا اختیار نہیں رکھتے ، جو نہ مار سکتے ہیں نہ جلا سکتے ہیں ، نہ مرے ہوئے کو پھر اٹھا سکتے ہیں.

Yet the people have set up, besides Him, deities, who do not create anything but are themselves created : who can neither harm nor help even themselves: who have no power over life or death, nor can they raise up the dead.
(Furqan:3)
اَللّٰهُ الَّذِيْ خَلَقَكُمْ ثُمَّ رَزَقَكُمْ ثُمَّ يُمِيْتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيْكُمْ ۭ هَلْ مِنْ شُرَكَاۗىِٕكُمْ مَّنْ يَّفْعَلُ مِنْ ذٰلِكُمْ مِّنْ شَيْءٍ ۭ سُبْحٰنَهٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يُشْرِكُوْنَ.

اللہ ہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا ، پھر تمہیں رزق دیا ، پھر وہ تمہیں موت دیتا ہے پھر وہ تمہیں زندہ کرے گا۔ کیا تمہارے ٹھیرائے ہوئے شریکوں میں کوئی ایسا ہے جو ان میں سے کوئی کام بھی کرتا ہو؟ پاک ہے وہ اور بہت بالا و برتر ہے اُس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں۔

It is Allah Who created you, then bestowed upon you your sustenance, and He will cause you to die and then will bring you back to life. Can any of those whom you associate with Allah in His Divinity! do any such thing? Glory be to Him and exalted be He above whatever they associate with Allah in His Divinity.
(Room:40)

خَلَقَ السَّمٰوٰتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا وَاَلْقٰى فِي الْاَرْضِ رَوَاسِيَ اَنْ تَمِيْدَ بِكُمْ وَبَثَّ فِيْهَا مِنْ كُلِّ دَاۗبَّةٍ ۭ وَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاۗءِ مَاۗءً فَاَنْۢبَتْنَا فِيْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِيْمٍ     10؀ ھٰذَا خَلْقُ اللّٰهِ فَاَرُوْنِيْ مَاذَا خَلَقَ الَّذِيْنَ مِنْ دُوْنِهٖ ۭ بَلِ الظّٰلِمُوْنَ فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ    11۝ۧ

اس نے آسمانوں کو پیدا کیا بغیر ستونوں کے جو تم کو نظر آئیں۔ اُس نے زمین میں پہاڑ جما دیے تاکہ وہ تمہیں لے کر ڈھلک نہ جائے۔ اس نے ہر طرح کے جانور زمین میں پھیلا دیے اور آسمان سے پانی برسایا اور زمین میں قسم قسم کی عمدہ چیزیں اُگا دیں۔ یہ تو ہے اللہ کی تخلیق ، اب ذرا مجھے دکھائو ، اِن دوسروں نے کیا پیدا کیا ہے؟۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ ظالم لوگ صریح گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں۔

He created the heavens without any pillars visible to you and He placed mountains in the earth as pegs lest it should turn topsy turvy with you, and He dispersed all kinds of animals over the earth, and sent down water from the sky causing all kinds of excellent plants to grow on it. Such is Allah's creation. Show me, then, what any others, apart from Allah, have created. Nay, the fact is that the wrong-doers are in manifest error.
(Luqman:10-11)

وَاِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَحْدَهُ اشْمَاَزَّتْ قُلُوْبُ الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ ۚ وَاِذَا ذُكِرَ الَّذِيْنَ مِنْ دُوْنِهٖٓ اِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُوْنَ.

جب اکیلے اللہ کا ذِکر کیا جاتا ہے تو آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کے دل کُڑھنے لگتے ہیں ، اور جب اُس کے سوا دوسروں کا ذِکر ہوتا ہے تو یکا یک وہ خوشی سے کھل اُٹھتے ہیں۔

When Allah alone is mentioned, the hearts of those who do not believe in the Hereafter contract with bitterness, but when deities apart from Allah are mentioned, they are filled with joy.
(Zomr:45)

اِنَّ الَّذِيْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ عِبَادٌ اَمْثَالُكُمْ فَادْعُوْهُمْ فَلْيَسْتَجِيْبُوْا لَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ  .

تم لوگ خدا کو چھوڑ کر جنہیں پکارتے ہو وہ تو محض بندے ہیں جیسے تم بندے ہو۔ ان سے دعائیں مانگ دیکھو ، یہ تمہاری دعائوں کا جواب دیں اگر ان کے بارے میں تمہارے خیالات صحیح ہیں۔

Those whom you invoke other than Allah are creatures like you. So invoke them. and see if they answer your call, if what you claim is true.
(Aara’af:194)

وَيَوْمَ نَحْشُرُھُمْ جَمِيْعًا ثُمَّ نَقُوْلُ لِلَّذِيْنَ اَشْرَكُوْا مَكَانَكُمْ اَنْتُمْ وَشُرَكَاۗؤُكُمْ ۚفَزَيَّلْنَا بَيْنَھُمْ وَقَالَ شُرَكَاۗؤُھُمْ مَّا كُنْتُمْ اِيَّانَا تَعْبُدُوْنَ      28؀ فَكَفٰى بِاللّٰهِ شَهِيْدًۢا بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ اِنْ كُنَّا عَنْ عِبَادَتِكُمْ لَغٰفِلِيْنَ       29؀

جس روز ہم ان سب کو ایک ساتھ (اپنی عدالت میں) اکٹھا کریں گے ، پھر ان لوگوں سے جنہوں نے شرک کیا ہے کہیں گے کہ ٹھیر جائو تم بھی اور تمہارے بنائے ہوئے شریک بھی ، پھر ہم ان کے درمیان سے اجنبیت کا پردہ ہٹا دیں گے اور ان کے شریک کہیں گے کہ ’’ تم ہماری عبادت تو نہیں کرتے تھے ۔ ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے کہ (تم اگر ہماری عبادت کرتے بھی تھے تو ) ہم تمہاری اس عبادت سے بالکل بے خبر تھے ۔

And the Day when We shall muster them all together, We shall say to those who associated others with Allah in His divinity: 'Keep to your places - you and those whom you associated with Allah.' Then We shall remove the veil of foreignness separating them. Those whom they had associated with Allah will say. 'It was not us that you worshipped.
Allah's witness suffices between you and us that (even if you worshipped us) we were totally unaware of your worshipping us.
(Younis:28-29)