علمِ غیب صرف اللہ کے لیے خاص ہے

علمِ غیب صرف اللہ کے لیے خاص ہے۔

آیات نمبرز
سورۃ  کا نام
نمبر
آیات نمبرز
سورۃ  کا نام
نمبر
101
توبہ
21
32-36-37
بقرہ
1
20
یونس
22
214
بقرہ
2
31-45-46-47
ہود
23
259-260
بقرہ
3
49-69-70-74
ہود
24
37-40-47
عمران
4
77-78-79-80
ہود
25
113
نساء
5
81-122-123
ہود
26
164
نساء
6
3-37
یوسف
27
109-116
مائدہ
7
66-83-84-85-110
یوسف
28
35-50-59
انعام
8
9
ابراہیم
29
19-20-21-22-23
احراف
9
21
نحل
30
187-188
احراف
10
19-24-25-24
کھف
31
67-68
انفال
11
64-68-73
کھف
32
43-80
توبہ
12
22
ص
33
8-20
مریم
13
78
مومن
34
10-21-66-67-68
طٰہٰ
14
52
شوریٰ
35
87-109-111
انبیاء
15
9
احقاف
36
12
شعراء
16
6
حجرات
37
20-22-27
نمل
17
1-2-3
تحریم
38
65
نمل
18
25-26-27
جن
39
29-86
قصص
19
63
احزاب
40
34
لقمان
20


اِنَّ مَثَلَ عِيْسٰى عِنْدَ اللّٰهِ كَمَثَلِ اٰدَمَ ۭخَلَقَهٗ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهٗ كُنْ فَيَكُوْنُ.

اللہ کے نزدیک عیسیٰ ؑ کی مثال آدمؑ کی سی ہے کہ اللہ نے اسے مٹی سے پیدا کیا اور حکم دیا کہ ہو جا اور وہ ہوگیا۔

Surely, in the sight of Allah, the similitude of the creation of Jesus is as the creation of Adam whom He created out of dust, and then said: 'Be', and he was.
(Al-Imran:59)

يَوْمَ يَجْمَعُ اللّٰهُ الرُّسُلَ فَيَقُوْلُ مَاذَآ اُجِبْتُمْ  ۭ قَالُوْا لَا عِلْمَ لَنَا  ۭاِنَّكَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوْبِ.

جس روز اللہ سب رسولوں کو جمع کر کے پوچھے گا کہ تمہیں کیا جواب دیا گیا ، تو وہ عرض کریں گے کہ ہمیں کچھ علم نہیں ، آپ ہی تمام پوشیدہ حقیقتوں کو جانتے ہیں۔

The Day when Allah will gather together the Messengers and say: 'What answer were you given?' They will reply: 'We have no real knowledge of it. You alone fully know all that lies beyond the reach of human perception.
(Almaida:109)

قُلْ لَّآ اَقُوْلُ لَكُمْ عِنْدِيْ خَزَاۗىِٕنُ اللّٰهِ وَلَآ اَعْلَمُ الْغَيْبَ وَلَآ اَقُوْلُ لَكُمْ اِنِّىْ مَلَكٌ  ۚ اِنْ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا يُوْحٰٓى اِلَيَّ  ۭقُلْ هَلْ يَسْتَوِي الْاَعْمٰى وَالْبَصِيْرُ  ۭاَفَلَا تَتَفَكَّرُوْنَ.

اے نبی ﷺ ، ان سے کہو، ’’ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں۔ نہ میں غیب کا علم رکھتا ہوں ، اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں۔ میں تو صرف اُس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو مجھ پر نازل کی جاتی ہے۔‘‘ پھر ان سے پوچھو’’ کیا اندھا اور آنکھوں والا دونوں برابر ہو سکتے ہیں؟۔ کیا تم غور نہیں کرتے؟

(O Muhammad!) Say: 'I do not say to you I have the treasures of Allah. Nor do I have knowledge of what is beyond the reach of human perception. Nor do  say to you: I am an angel. I only follow what is revealed to me.' Then ask them: 'Are the blind and the seeing alike?' Do you not then reflect?
(Ina’am:50)

قُلْ لَّآ اَمْلِكُ لِنَفْسِيْ نَفْعًا وَّلَا ضَرًّا اِلَّا مَا شَاۗءَ اللّٰهُ
   ۭوَلَوْ كُنْتُ اَعْلَمُ الْغَيْبَ لَاسْتَكْثَرْتُ مِنَ الْخَيْر  ِ ٻ وَمَا مَسَّنِيَ السُّوْۗءُ  ڔ اِنْ اَنَا اِلَّا نَذِيْرٌ وَّبَشِيْرٌ لِّقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَ.

اے نبی ﷺ ، ان سے کہو کہ’’ میں اپنی ذات کے لیے کسی نفع اور نقصان کا اختیار نہیں رکھتا ، اللہ ہی جو کچھ چاہتا ہے وہ ہوتا ہے۔ اور اگر مجھے غیب کا علم ہوتا تو میں بہت سے فائدے اپنے لیے حاصل کرلیتا اور مجھے کبھی کوئی نقصان نہ پہنچتا میں تو محض ایک خبردار کرنے والا اور خوشخبری سنانے والا ہوں اُن لوگوں کے لیے جو میری بات مانیں۔

Tell them [O Muhammad]: 'I have no power to benefit or harm myself except as Allah may please. And had I knowledge of the unseen, I should have amassed all kinds of good, and no evil would have ever touched me. I am merely a warner and the herald of glad tidings to those who have faith.'
(Aara’af: 188)

يَسْــــَٔـلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَيَّانَ مُرْسٰىهَا
  ۭقُلْ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّيْ   ۚ لَا يُجَلِّيْهَا لِوَقْتِهَآ اِلَّا هُوَ  ۂ ثَقُلَتْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ  ۭ لَا تَاْتِيْكُمْ اِلَّا بَغْتَةً  ۭ يَسْــــَٔـلُوْنَكَ كَاَنَّكَ حَفِيٌّ عَنْهَا  قُلْ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللّٰهِ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ.

یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ آخر وہ قیامت کی گھڑی کب نازل ہوگی؟ کہو ’’ اس کا علم میرے ربّ ہی کے پاس ہے۔ اسے اپنے وقت پر وہی ظاہر کرے گا ۔ آسمانوں اورزمین میں وہ بڑا سخت وقت ہوگا۔ وہ تم پر اچانک آجائے گا ۔‘‘ یہ لوگ اس کے متعلق تم سے اس طرح پوچھتے ہیں گویا اس کی کھوج میں لگے ہوئے ہو’’ کہو اس کا علم تو صرف اللہ کو ہے مگر اکثر لوگ اس حقیقت سے ناواقف ہیں۔‘‘

They ask you concerning the Hour, when will its coming be? Say: 'The knowledge of it is with my Lord alone: none but He will disclose it at its time. That will weigh heavily on the heavens and the earth; and it shall not come to you other than all of a sudden.' They ask you - as if you are eagerly inquisitive about it - concerning it. Say to them: 'The knowledge of it is with none except Allah. But most people are unaware of this reality.'
(Aara’af:187)

وَاِذْ قَالَ اِبْرٰھٖمُ رَبِّ اَرِنِيْ كَيْفَ تُـحْيِ الْمَوْتٰى
  ۭ قَالَ اَوَلَمْ تُؤْمِنْ  ۭ قَالَ بَلٰي وَلٰكِنْ لِّيَطْمَىِٕنَّ قَلْبِىْ  ۭ قَالَ فَخُذْ اَرْبَعَةً مِّنَ الطَّيْرِ فَصُرْھُنَّ اِلَيْكَ ثُمَّ اجْعَلْ عَلٰي كُلِّ جَبَلٍ مِّنْهُنَّ جُزْءًا ثُمَّ ادْعُهُنَّ يَاْتِيْنَكَ سَعْيًا  ۭ وَاعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ.
اور وہ واقعہ بھی پیش نظر رہے ، جب ابراہیم ؑ نے کہا تھا کہ ’’ میرے مالک! مجھے دکھا دے تو مردوں کو کیسے زندہ کرتا ہے ‘‘ فرمایا: ’’ کیا تو ایمان نہیں رکھتا؟ ‘‘ اُس نے عرض کیا: ’’ ایمان تو رکھتا ہوں ، مگر دل کا اطمینان درکار ہے ‘‘ فرمایا: ’’ اچھا ، تو چار پرندے لے اور اُن کو اپنے سے مانوس کرلے ۔ پھر ان کا ایک ایک ٹکڑا ایک ایک پہاڑ پر رکھ دے ۔ پھر اُن کو پکار ، وہ تیرے پاس دوڑے چلے آئیں گے ۔ خوب جان لے کہ اللہ نہایت بااقتدار اور حکیم ہے ۔‘‘

Call to mind the other event also, when Abraham said, "My Lord, show me how Thou bringest the dead back to life?" He said "Have you no faith in this?" Abraham humbly replied, "I do believe but I ask this to reassure my heart." Allah said, "Well, take four birds and tame them with yourself and then (cut them into pieces) and place a piece of each of them on each hill. Then call them and they will come running to you; know this for certain that Allah is All-Powerful, All-Wise."
(Al-Bakra:260)

وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكَ وَرَحْمَتُهٗ لَهَمَّتْ طَّاۗىِٕفَةٌ مِّنْھُمْ اَنْ يُّضِلُّوْكَ ۭوَمَا يُضِلُّوْنَ اِلَّآ اَنْفُسَھُمْ وَمَا يَضُرُّوْنَكَ مِنْ شَيْءٍ ۭ وَاَنْزَلَ اللّٰهُ عَلَيْكَ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ ۭ وَكَانَ فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكَ عَظِيْمًا.


اے نبی ﷺ ، اگر اللہ کا فضل تم پر نہ ہوتا اور اس کی رحمت تمہارے شامل حال نہ ہوتی تو ان میں سے ایک گروہ نے تو تمہیں غلط فہمی میں مبتلا کرنے کا فیصلہ کر ہی لیا تھا ، حالانکہ درحقیقت وہ خود اپنے سوا کسی کو غلط فہمی میں مبتلا نہیں کر رہے تھے اور تمہارا کوئی نقصان نہ کر سکتے تھے ۔اللہ نے تم پر کتاب اور حکمت نازل کی ہے اور تم کو وہ کچھ بتایا ہے جو تمہیں معلوم نہ تھا ، اور اس کا فضل تم پر بہت ہے۔

(O Messenger!) But for Allah's favour and mercy upon you, a party of them had resolved to mislead you,yet they only misled them selves, and could not have harmed you in any way. Allah revealed to you the Book and Wisdom, and He taught you what you knew not. Great indeed has been Allah's favour upon you.
(Nisa:113)

قَالَ رَبِّ اَنّٰى يَكُوْنُ لِيْ غُلٰمٌ وَّقَدْ بَلَغَنِىَ الْكِبَرُ وَامْرَاَتِيْ عَاقِرٌ
   ۭ قَالَ كَذٰلِكَ اللّٰهُ يَفْعَلُ مَا يَشَاۗءُ .

زکریا ؑ نے کہا ’’ پروردگار ، بھلا میرے ہاں لڑکا کہاں سے ہوگا؟ میں تو بہت بوڑھا ہو چکا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے۔ ‘‘ جواب ملا : ’’ ایسا ہی ہوگا ۔ اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔


Zechariah exclaimed: 'My Lord! How shall I have a son when old age has overtaken me and my wife is barren?' He said: Thus shall it be; Allah does what He wills.'
(Al-Imran:40)